ابنا: مصر کی سائٹ الفجر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مصری مظاہرین نے اسرائیل کے سفارتخانہ پر قبضہ کرنے کے بعد سعودی عرب کے سفارتخانہ پر بھی قبضہ کرکے سعودی عرب کی منافقانہ پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے۔ ہزاروں مظاہرین نے کل رات قاہرہ میں سعودی عرب کے سفارتخانہ کے سامنے مظاہرہ کیا اور بعض مظاہرین سعودی عرب کے سفارتخانہ میں داخل ہوگئے انھوں نے آل سعود کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور سعودی حکومت کی امریکہ نواز پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مصری مظاہرین سعودی عرب میں قید مصریوں کی آزادی کا مطالبہ بھی کررہے تھے۔............
/169